ایران جنگ سے ہر امریکی خاندان کو 2 ہزار 147 ڈالر کا نقصان ہوا، موڈیز

مصنف:
ایران، امریکا جنگ کے امریکی معیشت اور شہریوں پر مرتب ہونے والے مالی اثرات سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اعدادوشمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث ہر امریکی خاندان کو اوسطاً 2 ہزار 147 ڈالر کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
موڈیز کے مطابق ایران جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے ہر امریکی خاندان کے توانائی اخراجات 1 ہزار 227 ڈالر بڑھ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود میں اضافے کے باعث ہر خاندان پر 559 ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا، جبکہ جنگ کے فوجی اخراجات کے نتیجے میں فی خاندان 361 ڈالر کا بوجھ پڑا۔
موڈیز کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو نے ستمبر میں تین سال کے وقفے کے بعد پہلی بار شرح سود میں اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں




