فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر اسلام آباد کا معروف اتوار بازار بند

مصنف:
اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار کو فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے پر بند کردیا گیا، جس کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بازار فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بازار کی بندش پر 200 سے 250 دکانداروں نے باہر دھرنا دیا اور سی ڈی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات پر کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔ بازار بند ہونے سے دکانداروں کا کاروبار متاثر ہوا ہے، جب کہ شہری بھی سستی اشیا کی خریداری سے محروم ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں





