قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام مشترکہ خط

بانی پی ٹی آئی کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام مشترکہ خط لکھ دیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد،عمرسرفرازچیمہ ،میاں محمودالریشی ،اعجاز چوہدری نے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے خط ارسال کیا ۔ خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق سنگین تحفظات ہیں۔
سپریم کورٹ نے اٹھارہ اگست دوہزار چھبیس کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا ۔۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہیں کیاگیا۔
قید پی ٹی آئی قیادت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فوری طبی سہولیات، ڈاکٹروں تک رسائی اور علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ قید رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ، وکلا اور بیٹوں سے ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی اپیل کی ۔ خط میں مزید مطالبہ کیا کہ قید سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے زیرالتوا مقدمات اور اپیلوں پر غیرجانبدارانہ اور فوری فیصلے کیے جائیں ۔
مزید پڑھیں





