جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل

rawalpindi

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم معائنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا، میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق جیل اسپتال کے عملے نے بھی دونوں ڈاکٹروں کی معاونت کی۔