پاک بحریہ مستقبل کی جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےکہا ہےکہ جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں،مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، مسلح افواج نئے جنگی رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
پاک فضائیہ کےکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سےخطاب کرتےہوئے نیول چیف نےکہا تقریب مین شرکت میرے لیےاعزاز ہے،پاک بحریہ نے بھی جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور اسے مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے دشمن کو جارحیت سے باز رکھا۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان پُرامن بقائے باہمی اور استحکام پر یقین رکھتا ہے، تاہم پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
ایڈمرل نوید اشرف کاکہنا تھا کہ قائداعظم نےبھی مضبوط فضائیہ کی اہمیت پر زور دیا تھا،پاک فضائیہ نےمتعدد مواقع پر کامیابیوں کی تاریخ رقم کی اور اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے، قوم کا اعتماد افواج پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے۔
نیول چیف نےکہا کہ پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری قائم ہے، دونوں ممالک نے ہر آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ہمیں ترکیہ کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں





