خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی ، وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس آج ہو گا
مصنف
شائع کیا گیا

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر 2 بجے کے بعد کسی بھی وقت منعقد ہو سکتا ہے، جس میں وفاقی وزرا اور دیگر اہم ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس دوران آئین کے آرٹیکل 233 اور 234 کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے امکانات پر مشاورت متوقع ہے۔وفاقی وزرا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے سیاسی عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کر رہی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس نے وفاقی وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے کچھ بھی کر لے، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں





