جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور ہائیکورٹ،موٹروے ایم تھری اور ملتان میں شجرکاری کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت

lahore
مصنف:

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے ایم تھری اور ملتان میں شجرکاری کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کردی


جسٹس جواد حسن نے درختوں کی شجرکاری سے متعلق درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،فیصلے میں کہا گیا کہ ایم تھری کے سروس ایریاز اور ریسٹ ایریاز میں 5 ہزار 280 پودے لگانے کا اقدام خوش آئند ہے ،ملتان میں مختلف شاہراہوں پر 28 ہزار 215 پودے لگانے کے منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئیں ، شجرکاری کے دوران مقامی آب و ہوا، زمین کی ساخت حیاتیاتی تنوع کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کردی، لاہور ہائیکورٹ نے جنگلی مکھیوں سمیت دیگر قدرتی پولینیٹرز کے تحفظ کو شجرکاری منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے عوام کو سایہ فراہم کرنے والے نیم، شیشم اور پیپل سمیت موزوں درخت لگانے کی تجویز دے دی ،فیصلے میں کہا گیا کہ شجرکاری کے بعد پودوں کی بقا، نشوونما اور حفاظت یقینی بنائی جائے، عدالت نے مردہ یا خراب پودوں کی جگہ نئے پودے لگانے اور باقاعدہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی، عدالت نے شجرکاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے زیرِ التوا منظوریوں اور خریداری کے عمل کو قانون کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،

کہا صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی بقا اور تناور درخت بننے تک دیکھ بھال بھی ضروری ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت دیگر متعلقہ درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کا حکم دے دیا