ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈسٹری بیوٹرز کا دعویٰ

پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی،ایسوسی ایشن کے مطابق پہاڑی علاقوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگا،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی،ایل پی جی کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، اوگرا کے مقررہ نرخوں اور مارکیٹ قیمتوں میں بڑا فرق، صارفین اضافی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں،ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر اوگرا خاموش ہے، ڈسٹری بیوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ایس ایس جی سی کے ٹرمینل کو استعمال کرے،قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایل پی جی فوری درآمد کی جائے،اوگرا کی مقررہ قیمت کے باوجود ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی،



