جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بیرسٹر گوہر کی پشاور اپیکس کمیٹی اجلاس کی حمایت

gohar
مصنف:

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی دو رائے نہیں، اسے ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، دہشت گردی پورے ملک کے لیے ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات کے ساتھ مناسب وسائل بھی فراہم کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 160 ارب روپے فراہم کرنا خوش آئند ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ اگر وفاق اب یہ رقم دے رہا ہے تو یہ پہلے صوبے کو کیوں نہیں دی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے اقدامات سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں زیادہ دیر تک بیٹھنا چاہتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی تقسیم ضرورت کے مطابق ہونی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ ارکانِ صوبائی اسمبلی کو ایم پی او کے تحت اٹھا لینا مناسب نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ارکانِ اسمبلی پر مشتمل کوئی الگ گروپ موجود نہیں، سلمان اکرم راجہ نے غلطی سے ایسا بیان دیا تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتوں ارکانِ صوبائی اسمبلی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔