جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ، دہشت گردوں کو بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار

مصنف:

پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھی جائیں گی اور جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے، انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہداء اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔