ماں اور دو بہنوں کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

مصنف:
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملتان میں ماں اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق 28 اکتوبر کو ملزم نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کیا تھا، ملزم امان گزشتہ رات سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہوا تھا، جو آج کہروڑ پکا میں مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔ اسے دو روز قبل تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے قتل کو چھپانے کے لیے تینوں لاشوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں





