منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

15 سالہ لڑکے کی ہلاکت، مریم نواز نے ملتان کے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

Punjab CM Orders Priority Resolution of Widows’ Property Cases | Baaghi TV

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز پیش آئے واقعے کے بعد یتیم خانہ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہاہے کہ یتیم خانے کی انتظامیہ نے رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائی تھی۔سارہ احمد کے مطابق کار کی ٹکر سے جاں بحق لڑکے کو ایک غیر رجسٹرڈ یتیم خانہ نے الیکٹریشن کے پاس کام پر بھیجا تھا، یتیم خانہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں 15سال کے یتیم بچے وسیم عباس کو کار سے کچل کر قتل کرنے کے واقعہ کے حوالے سے ریکارڈ کے مطابق غیر رجسٹرڈ یتیم خانے میں اس وقت 122بچے زیر کفالت ہیں۔مظفرگڑھ سے اہلخانہ کے مطابق وسیم کا بھائی، کزن اور چھوٹی بہن بھی یتیم خانہ میں زیر کفالت تھی۔ اہلخانہ کے مطابق وسیم عباس کی بہن کو بھی چند ماہ کے لیے وہاں رکھا گیا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق وسیم کے قتل کے بعد چھوٹے بھائی اور کزن کو گھر لے آئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں 15 سال کے لڑکے وسیم کو بااثر ملزمان نے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کردیا تھا۔ملزمان نے قتل کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم مختلف زاویوں سے سامنے آنے والی ایک سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز نے ثابت کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ انداز کا قتل تھا۔