منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ


حکومت نے گزشتہ روز کمی کے بعد آج پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر کیلئے ہوگا۔