منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میری سزا عدو کی زبانی کیوں ہو گئی،شاعر:پروفیسر سہیل ساجد

نقطہ نظر

میری سزا عدو کی زبانی کیوں ہو گئی

عرضی مرے خلاف کہانی کیوں ہو گئی


بیٹھے رہے ہو دل میں مری نیند کے سمے

مَیں اٹھ گیا تو نقل مکانی کیوں ہو گئی


مَیں نے سنا ہے عمر کی حد پیار میں نہیں

بدنام پھر جہاں میں جوانی کیوں ہو گئی


خود تَو خدا وفا کی حدوں سے بھی بڑھ گیا

میری وفا ہی جھوٹی کہانی کیوں ہو گئی


میں ساتھ تھا تَو دن بھی تجھے ناگوار تھے

اور میرے بعد رات سُہانی کیوں ہو گئی


دھن وان اس کے پیار کی قیمت لگا گیا

غربت مری جفا کی نشانی کیوں ہو گئی


ساجد یہ کہ رہا ہے کہ انصاف دو مجھے

قانون میں یہ بات پرانی کیوں ہو گئی


پروفیسرسہیل ساجد