بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف، ام ہانی بنت آصف

نقطہ نظر

میرا نام امِ ہانی بنتِ آصف ہے۔ میرا تعلق فیصل آباد کے تاریخی قصبے ڈجکوٹ سے ہے، اور میں فی الوقت بی ایس انگلش (BS English) کے تیسرے سمسٹر کی طالبہ ہوں۔

لکھنے کا شوق اور اپنے آس پاس کے ماحول سے گہری انسیت مجھے بچپن ہی سے رہی ہے۔ اسی ماحول اور احساسات نے میرے اندر کے تخلیقی شوق کو جلا بخشی اور آہستہ آہستہ میرا یہ لگاؤ مجھے ادب کی خوبصورت دنیا تک لے آیا۔

کچھ عرصہ قبل ہی میں نے چند ادبی پلیٹ فارمز پر باقاعدہ لکھنے کا آغاز کیا ہے، جہاں اپنے جذبات اور خیالات کو الفاظ کا روپ دینے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اب "باغی رائٹرز فورم" کا حصہ بن کر بے حد خوشی ہو رہی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہاں موجود سینئرز کی رہنمائی میں میرا یہ ادبی سفر مزید نکھرے گا اور میں اپنی منزل پا سکوں گی۔

آپ سب کے ساتھ اس سفر میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کی منتظر!

طالبِ دعا،

امِ ہانی بنتِ آصف