جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاک فوج کا ضلع باغ میں فری میڈیکل کیمپ، 461 افراد کا طبی معائنہ

مصنف:

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے چترا ٹوپی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔


میڈیکل کیمپ کے دوران پاک فوج کے طبی ماہرین نے مجموعی طور پر 461 افراد کا طبی معائنہ کیا، جن میں 129 مرد، 192 خواتین اور 140 بچے شامل تھے۔کیمپ میں مریضوں کے 97 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 13 معمولی آپریشنز بھی انجام دیے گئے۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت طبی معائنے، ادویات، زخموں کی مرہم پٹی اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔فری میڈیکل کیمپ میں بخار، دمہ، خون کی کمی، ملیریا، جوڑوں کے درد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔


پاک فوج کی جانب سے اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اور صحت عامہ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔