پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری سہولت کا معاہدہ

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری داخلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت ہوگی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری معاہدہ کا خیر مقدم کیا، محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ویزا فری سہولت سے اعلیٰ سطح کے روابط اور وفود کے تبادلے مزید آسان ہوں گے۔ سرکاری سطح پر روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاہدے سے دوستانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، دونوں وزرائے داخلہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں سوڈان کے وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی، سائبر کرائم، پولیس ٹریننگ اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سائبرکرائم کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں



