جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز اور پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز اور پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے لیے رینجرز اور پاک فوج تعینات ہوگی ، جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز 7 سے 9 نومبر تک ضمنی انتخابات والے حلقوں میں تعینات رہے گی، پاک فوج بھی 7 سے 9 نومبر تک ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی فرائض کے لیے دستیاب ہوگی، رینجرز دوسرے جبکہ پاک فوج تیسرے درجے کی رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔

رینجرز اور پاک فوج صرف سٹینڈ بائی اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوں گی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں 8 نومبر کو ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال سکس میں بھی 8 نومبر کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے رینجرز اور پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔ ضمنی انتخابات کے لیے تعینات اہلکاروں کی حتمی تعداد اور تعیناتی کے مقامات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ ضمنی انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔