منگل، 13 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

اپنےبیان میں گورنر خیبرپختونخوا نےکہاکہ عوام نےفیصلہ کرلیا ہےکہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے،خیبرپختونخوا کےعوام اپنےسیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشتگردوں کےخلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کےعوام امن پسند ہیں اوردہشتگردی و پُرتشدد کارروائیوں کی ہرگزحمایت نہیں کرتے،عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نےکہاکہ صوبے کے عوام دیگر صوبوں کےساتھ باہمی تعاون،مشترکہ کوششوں اور تجربات کے تبادلے کےذریعےترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نےعوام پر زوردیاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگا فساد سےمکمل اجتناب کری،خبردارکیاکہ امن و امان خراب کرنے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔