پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا۔ وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں






