ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب میں آٹے کا بحران ، سستے آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ

aata aata
مصنف:

لاہور: پنجاب میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں 10 کلوگرام سستے آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔


رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی بندش کے باوجود 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی وافر دستیابی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔ حکومت نے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت ایک ہزار 100 روپے مقرر کر رکھی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کی قلت کے باعث شہریوں کو متبادل کے طور پر 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا خریدنا پڑ رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 روپے سے زائد میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائن آٹے کی 80 کلوگرام بوری کی قیمت بڑھ کر 12 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


دوسری جانب چکی مالکان نے آٹے کی فی کلوگرام قیمت 190 روپے مقرر کر دی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بھی بڑھ کر 5 ہزار 300 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور سستے آٹے کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کے لیے بنیادی غذائی ضرورت پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔