پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

مصنف:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر کرنے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 28 اکتوبر کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں





