پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف نیب انکوائریاں اور مقدمات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور متعدد اہم رہنماؤں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے مقدمات، نوٹسز اور انکوائریوں کا سامنا ہے۔ مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی اور ڈاکٹر امجد علی کے مالی معاملات، اثاثوں اور مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر 2026ء کو مراد سعید کے خلاف مبینہ بے نامی جائیدادوں، فرنٹ مین اور کاروباری سرمایہ کاری سے متعلق نیب انکوائری شروع ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ تحقیقات میں سوات میں 2020ء کے دوران اراضی کی خریداری اور ذرائع آمدن سے متعلق ریکارڈ بھی شامل کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔اسی طرح 22 ستمبر 2026ء کو سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نیب کی جانب سے کال اَپ نوٹس جاری کیے جانے کی اطلاع ہے، جس میں ان کے اثاثوں اور مالی معاملات کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔دوسری جانب 19 جون 2025ء کو اپر کوہستان میں 30 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خوردبرد کے معاملے میں اعظم سواتی کو نیب نوٹس بھیجے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ 20 اکتوبر 2026ء کو ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ بدعنوانی سے متعلق نیب انکوائری کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے
یکے بعد دیگرے اہم رہنماؤں کو مالی تحقیقات اور نیب نوٹسز کا سامنا، پی ٹی آئی کا احتسابی بیانیہ سوالات کی زد میں ہے، دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی پی ٹی آئی اپنے بڑے رہنماؤں کے اثاثوں اور مالی معاملات کا جواب دے،بانی سزا یافتہ، سابق وزیراعلیٰ کو نیب نوٹس، مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری، صوبائی رہنما بھی زیرِ تحقیقات میں شامل ہوں تا کہ سب واضح ہو





