Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کو احتجاج،100 سے زائد سرگرم کارکنان نظربند

pti

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان کو نظربند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو 30 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا گیا ہے، جبکہ نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان کو نظربند کیا گیا، جن میں راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 کارکنان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا تھا کہ وہ پرامن طریقے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، جبکہ دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے بلکہ اپنے اپنے شہر بند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے ملحقہ شہروں کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے