اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی


سینیٹر خرم زیشان نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیں گے جبکہ گولڈ مائننگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کی قانونی کارروائی بھی شروع کریں گے۔

ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں خرم زیشان نے کہا کہ انہوں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنا استعفیٰ کل پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کو ارسال کر دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جب بھی ہدایت دے گی، وہ خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیئرمین سینیٹ کے سامنے استعفے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔