ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیخوپورہ: قرض کی عدم ادائیگی،بیوی اور بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش نے خودکشی کر لی

DEADBODY
مصنف:

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں قرض کی ادائیگی میں تاخیر پر مبینہ طور پر بیوی اور بچی کے اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش نے زہریلی گولی کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔


والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق متوفی نے ایک نجی ادارے سے قرض حاصل کیا تھا، جس کی ادائیگی میں تاخیر پر مبینہ طور پر اس کی بیوی اور بچی کو اغواء کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محنت کش نے ملزمان سے منت سماجت کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بچی کی رہائی کی درخواست کی، تاہم انہیں رہا نہ کیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولی کھا لی۔مقدمے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تشدد، بیوی اور بچی کے اغواء اور محنت کش کی موت کا سبب بننے سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔