اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار


کراچی کے علاقے لیاری کالا کوٹ جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جبران کی گرفتاری کے لیے خفیہ آپریشن کیا گیا۔ دوسری جانب رحمان ڈکیت کی اہلیہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں بیٹے جبران کو نامعلوم افراد کی جانب سے ساتھ لے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے جبکہ اس کا بھائی سارہبان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ؔ