ریاض ایئرپورٹ محدود فضائی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، پروازوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو محدود فضائی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ کنگ خالد ایئرپورٹ ریاض پر پروازوں کی آمد اور روانگی معمول کے مطابق نہیں ہوگی، بلکہ اس سلسلے میں مخصوص شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک کی محدود اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت پروازوں کی نقل و حرکت کو متعلقہ حکام کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ سے پروازوں کی روانگی اور وہاں پروازوں کی آمد کے لیے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کسی بھی پرواز کو ایئرپورٹ پر آمد یا روانگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم کے ذریعے پروازوں سے متعلق شرائط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن محدود پیمانے پر جاری رہے گا۔ پروازوں کی آمد و روانگی کے لیے پیشگی اجازت کی شرط کے باعث فضائی کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انتظامات کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ


