جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

روبوٹ نے 16 سالہ لڑکی کوجنسی ہراساں کرنا شروع کر دیا

مصنف:

جرمنی کے شہر کولون میں ایک روبوٹ کے ذریعے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کی مغربی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر کولون میں اتوار کی رات پیش آیا، جہاں دو نوجوانوں کے زیرِ کنٹرول روبوٹ نے مبینہ طور پر ایک 16 سالہ لڑکی کے قریب جا کر اس کے جسم سے نازیبا انداز میں ٹکرانے اور کولہوں کو چھونے کی حرکت کی۔پولیس کے مطابق روبوٹ کا مالک 16 سالہ لڑکا اور اس کا 19 سالہ ساتھی مبینہ واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے اور اسے سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر بھی کر رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی رات 11 بج کر 45 منٹ سے 12 بجے کے درمیان ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر اپنی 17 اور 18 سالہ سہیلیوں کے ہمراہ موجود تھی، جب تقریباً 1.2 میٹر بلند روبوٹ پیچھے سے اس کے قریب آیا اور مبینہ طور پر نازیبا حرکات کیں۔


اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہیں مبینہ طور پر ملوث نوجوان ملے۔ پولیس کے مطابق روبوٹ ایک گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہوا، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے دونوں مشتبہ افراد کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سفید واسکٹ، سنہری چین اور دھوپ کا چشمہ پہنے روبوٹ کو سڑکوں پر خواتین کے قریب جاتے اور جنسی نوعیت کے نازیبا اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا روبوٹ کی حرکات پہلے سے پروگرام کی گئی تھیں یا واقعے کے وقت اسے جان بوجھ کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔