جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب میں شہری آبادی، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستان

MOFa
مصنف:

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان سعودی عرب پر جاری حملوں پر گہری تشویش رکھتا ہے۔


ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے عزم پر بھی قائم ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کے دفاعی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چاروں ممالک نے سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت 19 ممالک نے کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے منافی اور دو ریاستی حل کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔