ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے


ریاض:سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں 3 ڈرونز بھی تباہ کردیے گئے۔

ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی دفاعی نظام نے مختلف مقامات کی جانب آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔