سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں 5 مزید ڈرونز تباہ کر دیے

سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 9 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہناتھا کہ ریاض اور مدینہ منورہ کی فضاؤں میں 4 ڈرونز کو تباہ کیا گیا، ریاض میں چند گھنٹے پہلے بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے لگاتار دوسرے روز بھی سعودی عرب پر حملے کیے ہیں۔ دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ حملے سے ایئرپورٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے کے بعد دمام آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
مشرقی علاقے میں حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے گئے۔ 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔ اس سے پہلے حوثیوں نے آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا ۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو غیرملکی مارے گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق نیپال اور فلپائن سے ہے جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ۔
مزید پڑھیں





