پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ کے عوام صوبے کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کو مسترد کر چکے،رضا ربانی

مصنف:

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں یا انتظامی اکائیوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور اس میں کوئی تضاد نہیں۔


ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کی امیدوں، امنگوں اور مختلف تحریکوں کی ترجمان ہے، پیپلز پارٹی آئین کے آرٹیکل 239 (4) کے تحت صوبے کے عوام کی مرضی کو عملی شکل دینے کی حامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام صوبے کی جغرافیائی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کا نتیجہ کچھ بھی ہو، آئین کے آرٹیکل 239 (4) کی دفعات کا اطلاق بہرحال ہو گا۔ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی صوبے کی حدود میں تبدیلی کے معاملے پر صدر کی توثیق سے قبل متعلقہ صوبائی اسمبلی سے 2 تہائی اکثریت کے ساتھ منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔