Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش یوٹیوبر کو مہنگی پڑگئی

مصنف:

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے، ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات ضلع کنیاکماری کے علاقے ناگرکوئل کے وی آئی پی گارڈن میں پیش آئی، جہاں مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ ونود کمار الائچی کے تاجر ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوروں نے مدھومیتا کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے یوٹیوبر کی ویڈیوز میں دی گئی رہائش سے متعلق معلومات سے گھر کی لوکیشن حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق مدھومیتا اور ان کے شوہر زیورات اور نقدی سمیت اپنی دولت کی نمائش پر مبنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے تھے۔


واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا اور 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے