Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جبکہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کو باہمی مفاد کے لیے مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ روابط اور تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اسپیکر مالدیپ اسمبلی عبدالرحیم عبداللہ نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی پاکستان کے پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال اور مالدیپ کے پارلیمانی وفد کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس صدارت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL