ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان سری لنکا لاہور ٹیسٹ: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

ٹکٹ کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی۔


لاہور ٹیسٹ کے وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے یومیہ جبکہ فار اینڈ باکس کی نشست کا ٹکٹ 5 ہزار روپے یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔

دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں