جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے

DEBUG URL: https://x.com/BaaghiTV/status/2110807835835863513

لندن میں ایوان فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی، نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر کھڑی گاڑی کے سائیڈ والے شیشے توڑ دیئے گئے،نواز شریف کی دونوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور کچھ شیشے اتار کر لے گئے ،واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا،سی سی ٹی وی میں دو نقاب پوش نوجوان گاڑی کے شیشے اتار تے ہوئے موجود تھے،نواز شریف کی گاڑیوں کیساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے،گاڑیاں ٹھیک کروا لی گئیں، آج نوازشریف نے اسی گاڑی میں سفر کیا


اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنےکا واقعہ افسوسناک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ میری طبعیت ٹھیک ہے، اللّٰہ کا شکر ہے۔


رپورٹ، زین العابدین، لندن