قومی اسمبلی اجلاس،وزرا ،سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر اسپیکر ناراض

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے
اراکین کا قومی اسمبلی کی لابیز کو نو اسموکنگ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی رولنگ دیدی،متعلقہ وزراء اور سیکرٹریوں کی عدم موجودگی پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ناراض ،فوری طور پر وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو طلب کرلیا پارلیمانی سیکرٹری کے جوابات پر ایوان نےعدم اطمینان کا اظہار کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا گیا،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےعالیہ کامران کو جواب میں کہا کہ سات دن کی رولنگ اوسط کی بناء پر روزانہ کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے ،قیمتوں کا تعین اوگرا شفاف طریقے سے کرتا ہے ،کبھی سال میں ایک دفعہ اور پھر مہینے میں ایک بار فیصلہ ہوتا تھا ،سپلائی چین کو بحال رکھنے کے لیے عالمی منڈی کے قریب قیمت رکھتے ہیں ،تین چار دن میں رجحان نظر آجاتا ہے، لوگوں کو تذلیل سے بچانے کے لئے روزانہ فیصلہ کیا جاتا ہے ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی آئی ہے
مزید پڑھیں




