پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

0
51

پی ایس ایل 7: بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فرنچائزز اور پی ایس ایل انتظامیہ نے بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا،ان میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ،عامر جمال، امام الحق، ناصر نواز، حسان خان، طیب طاہر، زاہد محمود، عمر صدیق، بسم اللہ خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

شائقینِ کرکٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں دیں گے

پی ایس ایل کے دوران اگر کسی فرنچائز کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتو ضرورت پر بیک اپ فوری طور پر دستیاب ہوگا، یہ 15 پلیئرز بھی 20 جنوری کو کراچی کے بائیو ببل کا حصہ بن کر اختتام تک دیگرکے ساتھ موجود رہیں گے۔

دوسری جانب ریزرو پکس سے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز نے آئن کاک بین، پشاور زلمی نے پیٹ براون، پارکنسن اور سہیل خان کی خدمات حاصل کرلیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈین لارنس کو چنا ہے۔

نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گاشائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ آن لائن فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

پی ایس ایل سیزن سات،ہم علی ظفر کو دیکھنا چاہتے ہیں،مداحوں کا پیغام

گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دئیے جائیں گے کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس مہم کےتحت شائقینِ کرکٹ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اپنی پسندیدہ شخصیات کو چننے کا موقع ملے گا، جن میں کھیل، تعلیم، صحت ، آرٹ، ثقافت، سماجی کام اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شامل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ چاہیں تو ایک سے زائد کیٹیگریز میں بھی ہمارے ہیروز کو نامزد کر سکتے ہیں۔

لاہور: پی ایس ایل 7 میچز کے انتظامی امور کی پلاننگ شروع

Leave a reply