جناح ہاؤس،ہنگامہ آرائی ، پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کا اعتراف جرم

0
56
arjumadn

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا متحرک کارکن ہے

لاہور کے رہائشی ارزم جنید کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ارزم جنید جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں میں شامل تھا، ارزم جنید نے فوجی تنصیبات پر حملے کے لئے بھی لوگوں کو اکسایا، ویڈیو بیان میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ارزم جنید کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق حملہ کرنا تھا یاسمین راشد، حسان نیازی اوراعجازچوہدری نے حملے کیلئے اکسایا حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرا نقصان نہیں پہنچایا

جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 22 جون تک تفتیش مکمل کرکےمقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے ، عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے تحریری حکم جاری کیا

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply