تحریک انصاف کے امیدواروں کی آزاد حیثیت سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ م الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی
لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی آزاد امیدواروں سے متعلق سننے کی ہدایت کی تھی، وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ بلکل سیاسی جماعت بغیر انتخابی نشان کے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے آئینی حق ہے،الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف ابھی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ یہ بھی سوال ہے کہ کیا اب بھی پی ٹی آئی اب رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے؟پی ٹی آئی نے پانچ سال سے زائد الیکشن نہیں کرائے،گھر میں اپنا کچھ بھی نام رکھیں پی ٹی آئی کے پاس اس وقت کوئی قانونی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی کے پاس اس وقت کوئی سرٹیفکیٹ نہیں، سرٹیفکیٹ کے بغیر اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں ہے،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر کوئی مسئلہ نہیں،ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ اب تو پارٹی میں کوئی عہدیدار نہیں تو ٹکٹ کیسے جاری ہوئے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ جب پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے تو بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے چیئرمین تھے، ٹکٹ جاری کرتے وقت پشاور ہائیکورٹ آڈرزکے مطابق بیرسٹر گوہر خان چیئرمین تھے، ٹکٹ جمع کراتے وقت تحریک انصاف کے پاس پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود تھا،میں نے کاغذات میں پارٹی پی ٹی آئی لکھی جبکہ فارم 33میں مجھ آزاد امیدوار ظاہر کیاگیا
ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ درخوستگزار نے پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا انکو پارٹی کا امیدوار ڈکلیئرکرے،انتخابی نشان صرف قانونی فائدہ یا کم پڑھے لکھوں کو پہچان میں آسانی ہوتی ہے،ووٹرز یا تو سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کو ووٹ کرتے ہیں،بے نظیر کیس میں سپریم کورٹ نے انتخابی عمل میں حصہ لینے کو آرٹیکل 17کے تحت حق قرار دیا،ممبر کے پی اکرم اللہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارے لئے کیا حکم دیا؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کہاہے کہ فارم 33کے کالم میں آزاد لکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل بھی فائل کی،ممبر پنجاب نے کہا کہ دو فورمز پر ایک درخواست پر کیسے سماعت کی جاسکتی ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں سپریم کورٹ سماعت کرے یا الیکشن کمیشن ؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ہم بیلٹ پیپرز کی تبدیلی یا الیکشن کا التواء نہیں چاہتے ،سلمان اکرم راجہ نے صرف آذاد حیثیت کو چیلنج کیا ہے،الیکشن کمیشن صرف فارم 33 میں ترمیم کر کے آذاد حیثیت ختم کرے، ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ رول 94 کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے جس کو انتخابی نشان الاٹ کیا ہو، پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا، الیکشن کمیشن ایکٹ میں رول 94 میں ترمیم نہیں کرسکتا،
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التواء ہے الیکشن کمیشن کیسے اس پر فیصلہ کرسکتا؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں معاملے کی سنگینی سمجھتے ہوئے الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے، مجھے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان نہ دیں لیکن مجھے پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار ڈکلئیر کردیں،ایک چیز کے جانے سے سارے حقوق نہیں چھینے جاسکتے،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ،الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی سےانتخابی نشان چھینا، باقی سب حقوق ہے،ممبر کے پی اکرم اللہ نے کہا کہ پہلے تو ہم رائے دے دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے یانہیں؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،اگر الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن ختم کرنی تھی تو بلے انتخابی نشان فیصلے میں کر دیتی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ جائیں وہاں یہ مدعا رکھیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے انکو دلائل دینے دیں،آپ بھی بار بار اپنے دلائل دہرارہے ہیں،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ میں دلائل دہرا نہیں رہا، بنچ کے سوالوں کے جواب دے رہا ہوں،الیکشن رولز الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے ہیں آپ ہی معاملہ دے سکتے ہیں،درخواستگزار سلمان اکرم راجہ کے وکیل سمیر کھوسہ کے دلائل مکمل ہو گئے.
سیاسی اتحاد کیلئے الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سلمان اکرم راجہ کیس میں ریمارکس
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نظریاتی کا سرٹیفکیٹ دیا تو ریٹرنگ افسران کو امیدواروں کو نااہل کرنا چاہیے،ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس بھی پاور ہے کہ ہم انکو نااہل قرار دیں،سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈکلیئریشن کی خلاف ورزی سپریم کورٹ آڈرز کی خلاف ورزی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکہا کہ کیا ریکارڈ پر ہے کہ پی ٹی آئی کا پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ الائنس ہے؟ الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت کو الائنس کرنے سے نہیں روکا،ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے میڈیا پر الائنس سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے پہلے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جمع کرایا، پی ٹی آئی کا اگر الائنس ہوا تھا تو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی نظریاتی کا ٹکٹ جمع کراتے، ایک پارٹی کا ٹکٹ جمع کرواکر کسی دوسری سیاسی جماعت کا ٹکٹ جمع نہیں کرایا جاسکتا،سیاسی اتحاد کیلئے الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا