این اے 249 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ مشترکہ امیدوار لانے کی خواہشمند؟

0
30

این اے 249 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ مشترکہ امیدوار لانے کی خواہشمند؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا وفد شام کو بہادر آباد جائے گا،تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ مشترکہ امیدوار پر متفق ہو جائیں،

ضمنی الیکشن کے لئے تحریک انصاف نے تحریک لبیک سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحریک لبیک سے بھی مشترکہ امیدوار کی درخواست کی ہے تا ہم ابھی تک تحریک لبیک کی جانب سے حکمران جماعت کو کوئی جواب نہیں دیا گیا، ن لیگ نے اس سیٹ پر مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال بھی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

قبل ازیں حلقہ این اے 249 میں پارٹی ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ہمارا امیدوار بہت کمزور ہے، سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا اور وہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے، یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے، اس لیے استعفیٰ دیا

قبل ازیں ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے ہمیں درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں خرم شیر زمان نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے 29 اپریل کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ این اے 249 کراچی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، قمر نوید جمیل کا کہنا تھا کہ جس دن الیکشن ہوگا اس دن 15 یا 16 واں روزہ ہوگا۔ڈپٹی کنوینئر قمر نوید جمیل نے خط میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ضمی انتخاب عید الفطر کے بعد رکھا جائے، رمضان کے مہینے میں مہم چلانا مشکل ہو جائے گا۔

این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا ،این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوَڈا کے استعفی ٰکے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے،این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا،

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ،احتجاج ملتوی

فیصل واوڈا کی سیٹ پر ضمنی الیکشن، تحریک لبیک کا بھی بڑا اعلان، کون بنے گا امیدوار؟

Leave a reply