امریکہ کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو 4 ملین ڈالر امداد فراہم

0
47
امریکہ کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو 4 ملین ڈالر امداد فراہم

امریکی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کو 4 ملین ڈالر امداد فراہم

خیبرپختونخوا میں خواتین تعلیم کی بہتری کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے 4 ملین ڈالر کا پراجیکٹ شروع ہو گیا

منصوبے کا افتتاح امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کیا ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکی حکومت خواتین کی تعلیم بہتر بنانے کیلئے 4 ملین ڈالر فراہم کرے گی،امریکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی خاطر ان کو ہر شعبے میں سپورٹ کررہا ،پراجیکٹ کے تحت امریکہ خیبرپختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے،تعلیم کو فروغ دینے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی مدد آگے بھی جاری رہے گی،

صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے امداد فراہم کرنے پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی حکومت کی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کررہی ہے،

واضح رہے کہ تحریک انصاف امریکہ کے خلاف تحریک چلا کر اب یوٹرن لے رہی ہے او ر ایک بارپھر اقتدار میں آنے کے لئے اب شاید امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سفیر سے تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے یا پھر اب انہوں نے امریکہ سے کرسی کے لئے مدد مانگنا شرورع کر دی ہے، ہر جلسے میں ایاک نعبد و ایاک نستعین سے تقریر شروع کرنے والے عمران خان ایسے لگتا ہے کہ اب امریکہ کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہیں،

سابق امریکی سفیر سے عمران خان خود ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ امریکی سفیر سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،  خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب  امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Leave a reply