پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،سٹی میئر کا امیدوار نااہل قرار،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

0
44

سٹی میئر الیکشن میں عمر امین گنڈہ پور کی نااہلی علی امین ہاوس میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی

عمر امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ عبوری ریلیف دے گی،فیصلہ میرے اورعلاقے کی عوام کیلئے غیر متوقع ہے،قانونی راستہ اختیار کریں گے ،آخری راستہ احتجاج ہوگا مجھے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی،

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو فیملی شادی میں جانے کی اجازت دے دی الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کی ہدایت کر دی، علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل جانے پر پابندی ختم،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیا،الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی امیدوار ڈی آئی خان سٹی مئیر کی دوڑ سے باہر ہو گیا

علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے ضلع بدر نہ کرنے کی درخواست کی تھی ،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ :لکھ کر دیتا ہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،

گزشتہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کورونا رپورٹ جمع کرانے کے باوجود مہم چلاتے رہے،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں کمیشن کے سامنے خود اپنا موقف رکھنا چاہتا ہوں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھر اپکو بھی سنتے ہیں،وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن خود فریق نہیں بن سکتا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوں ہم کچھ نہ کریں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شکایت نہ کرے تو الیکشن کمیشن خاموش بیٹھا خلاف ورزیاں دیکھتا رہے

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا ،الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو طلب کیا تھا

قبل ازیں علی امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پچاس ہزار جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست

Leave a reply