پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،وزیراعظم کی عدم شرکت، کون کر رہا ہے صدارت؟

0
37
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،وزیراعظم کی عدم شرکت، کون کر رہا ہے صدارت؟ #Baaghi

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،وزیراعظم کی عدم شرکت، کون کر رہا ہے صدارت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شرکت نہیں کریں گے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر دفاع پرویز خٹک کررہے ہیں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور سینٹرز اجلاس میں شریک ہیں ،اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی

اجلاس میں گزشتہ دنوں میں قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا اور بجٹ کی منظوری کیلئے حکمت عملی پرتجاویزپرغورکیا جائے گا اجلاس میں ہنگامہ آرائی ،بجٹ بحث اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرمشاورت کی جائے گی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور ایوان کی کارروائی بہتر بنانےسے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز سات اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی اور اجلاس ملتوی کر دیا، اسی ضمن میں بلاول زرداری اور شہباز شریف کی بھی گزشتہ روز ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

فیصلہ کرلیں کہ ایوان کی کارروائی کیسے چلانی ہے؟ اسد قیصر نے اجلاس کیا ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

Leave a reply