پی ٹی وی اور اے پی پی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات سے پرائیوٹ چینلز کے اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی،میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے کام کے طریقہ کار اور اسٹرکچر، سینیٹر مصدق مسعود ملک کے 8 جون2020 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پاکستان کا غلط نقشہ براہ راست نشریات میں چلانے، سینیٹر رحمان ملک کے 28 ستمبر2018 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر کی الیکٹرانک میڈیا پر کرادر کشی، سینیٹر رحمان ملک کے 14 جنوری 2020 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پی ٹی وی ٹاک شوز میں سیاسی جماعتوں کی یکساں نمائندگی، شالیمار ٹی وی کی کارکردگی، پروگرامز اور اسٹرکچر، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکیشنز کی کارکردگی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی وی اور اے پی پی ملازمین کو اعزازیہ نہ دینے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2018-19 اور 2019-20 کے اعزازیے کے حوالے سے تین کمیٹیاں قومی اسمبلی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیوں کی کمیٹی بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملازمین کے نام کی فہرستیں فراہم کر دی گئی تھیں۔جس پر اعتراض لگاکر واپس کیا گیا ہے کہ زیادہ لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں وہ فہرستیں متعلقہ شعبوں کو بھیج دی گئی ہیں اور جلد نئی فہرستیں فراہم کر دی جائیں گی۔
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی
بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال
میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس16 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں فہرستیں فراہم کر دی جائیں گی۔ اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ 2018-19 اور2019-20 کی سات بنیادی تنخواہیں اعزازیہ کا اعلان کیا گیا تھا جو 9 ملین روپے بنتے ہیں ستمبر میں ایک بنیادی تنخواہ دے دی جائے گی ادارہ اپنی آمدن سے یہ ادا کر رہا ہے باقی بھی اقسا ط میں فراہم کر دی جائے گی۔
جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اگر اعلان کیا گیا ہے تو ادا کرنا پڑے گی۔ قائمہ کمیٹی وزارت خزانہ سے فنڈ کے اجرا کیلئے سفارش بھی کرے گی۔
موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی