سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنوں کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کاروائیاں ،ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کر دیا،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرکاری املاک، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف پولیس ایکشن ،صوبہ بھر میں پرتشدد کاروائیوں، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند گرفتار کر لئے گئے، شرپسند عناصر نے پرتشدد کاروائیوں کے دوران 130سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 945 قانون شکن و شر پسند عناصر کو گرفتار کر لی پولیس اور سرکاری اداروں کی 25 سے زائد گاڑیاں تباہ و نذر آتش کی گئیں،مظاہرین 14 سے زائد سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے، لوٹ مار اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ ریاست و قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے،شہریوں، پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،

دوسری جانب آج تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی گرفتاری کے بعد لاہور میں مشتعل افراد نے شادمان تھانے پر دھاوا بول دیا، پولیس نے اس موقع پرہوائی فائرنگ کی لیکن پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد کثیر ہونے کی وجہ سے وہ تھانے میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑکی، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے گئے، تھانے کے باہر کھڑی دو سپیڈو بسوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

Shares: