پنجاب میں کرونا کے وار جاری،مریضوں کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے723نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 75,501 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 301، ننکانہ 1،راولپنڈی 90،اٹک 2،چکوال 95اورگوجرانوالہ میں 70کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ10،گجرات12، منڈی بہاؤالدین2،ملتان34، خانیوال4،وہاڑی1، فیصل آباد6،ٹوبہ7اور رحیم یار خان میں 5کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 17،میانوالی13،خوشاب7،بھکر4،بہاولنگر4،بہاولپور 7،لودھراں 1،، ڈیرہ غازی خان12، مظفرگڑھ9، اوکاڑہ1،ساہیوال3اور پاکپتن میں 5 کیسزسامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 46 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1727 ہو چکی ہیں۔ اب تک 493,225ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 27,147 ہو چکی ہے۔
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم
معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
کرونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں،عالمی ادارہ صحت