پنجاب میں سب سے زیادہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے،اٹارنی جنرل

ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا
0
45
supreme court01

سپریم کورٹ میں نو مٸی سے متعلق خصوصی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر شامل ہیں ،جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس عاٸشہ ملک بینچ کا حصہ ہیں

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کے واقعات کی تفصیلات بتائیں،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ لاہور میں سی ایس ڈی کو جلا دیا گیا،فوج ہتھیار چلانے میں مکمل تربیت یافتہ ہوتی ہے9 مئی کے واقعہ پر فوج نے لچک کا مظاہرہ کیا ،فیصل آباد میں آئی ایس ائی دفتر میں ملوث افراد مسلح تھے،ریڈیو پشاور کو مکمل طور پرتباہ کیا گیا،تیمرگرہ میں سکول کو نقصان پہنچایا گیا،پنجاب رجمنٹ مردان سنیٹر،بلوچستان رجمنٹ ایبٹ آباد پر حملہ کیا گیا،موٹروے ٹول پلازہ سوات کو جلایا گیا مگر اس کاروائی کی ویڈیو نہیں،9 مئی کو بلوچستان اور سندھ میں صورتحال قابو میں تھی ، ان واقعات میں 250 لوگ اور 198 اہلکار زخمی ہوئے ۔98 سرکاری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے ۔میانوالی ایئر بیس لاہور کور کمانڈر ۔جی ایچ کیو ۔فیصل اباد حساس ادارے کا دفتر۔ ایم ایم عالم کا جہاز سمیت کئی فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نرز اتش کیا گیا۔اٹارنی جنرل نے تمام تفصیلات چھ رکنی بینچ کے روبرو پیش کردی۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فوجی افسران کی پولیس کی طرح مظاہرین سے نمٹنے کی تربیت نہیں ہوتی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ فوجی صرف گولی چلانا جانتے ہیں؟ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ فوجی افسران کو اس طرح کے جتھوں کو منتشر کرنا نہیں سکھایا جاتا،حملہ آوروں نے 9 مئی کو پٹرول بمب استعمال کیے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا مظاہرین نے مسجد پر بھی حملہ کیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مظاہرین نے 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس کے اندر مسجد پر بھی حملہ کیا، ایک حملہ آور نے کور کمانڈر کی وردی بھی پہن لی تھی،9 مئی کے واقعات اچانک نہیں منظم طریقے سے کیے گے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا سامنا رہا، 9 مئی کو سوا دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ 9 مئی واقعات پر دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا "پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا”

اٹارنی جنرل نے آج ایک بار پھر فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی،عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ ان وجوہات کی بنا پر فل کورٹ تشکیل دیکر مقدمے کی سماعت کرے لیاقت حسین کیس میں جرم سویلین نوعیت کا تھا، 21ویں آئینی ترمیم میں بھی جرم سویلین نوعیت کا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں صورتحال باکل مختلف تھی، آئینی ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کی سیکشن 7 کے تحت ملٹری کورٹس میں سزا کتنی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکشن 7 اور 9 کے تحت ملٹری عدالتوں میں سزا دو سال قید ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام عدالتوں میں ان جرائم پر تو پھر سزا زیادہ بنتی ہے،

آپ نے جو ڈیٹا پیش کیا اس کے حقائق،الزامات کی نوعیت بہت سنگین ہے ،جسٹس منیب اختر
جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپ نے جو مواد ریکارڈ پر رکھا وہ تفتش ہی بنیاد بنے گا ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکشن 3 کے معاملے پر حکومت سے ہدایت لیکر عدالت کو آگاہ کرونگا ،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو ڈیٹا پیش کیا اس کے حقائق،الزامات کی نوعیت بہت سنگین ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے ٹرائل سے پہلے شواہد کی سمری پیش کی ہے ٹراٹل کے لیے اگر عدالت بہتر تجویز دے تو اس پر عمل کریں گے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ فیصلون میں ملٹری کورٹس صرف اتنا ہی لکھتی ہیں کہ جرم ثابت ہوا یا نہیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا فوجی عدالتوں میں تفصیلی وجوہات ہوں گی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت کا حکم ہو تو وہ وجوہات بھی فوجی عدالتوں کے فیصلے میں شامل ہوں گئیں

ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے بعد موثر اپیل کا حق ملے گا یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پرسوں تک جواب دینے کا حکم دے دیا، ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل میں اپیل کا حق دینا ہے تو قانون سازی سے دیں، آپ یہ چیز عدالت سے کیوں مانگ رہے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مطمئن کرنا ہو گا کہ ٹرائل کے بعد اپیل کاحق ہو گا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت بنی کسی عدالت میں اپیل کا حق ملے گا یا نہیں سوال یہ ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کلبھوشن کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے وہ ایک "ایلین ” کو حق دیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ "ایلین ” ہے یا انڈین؟ لفظ "ایلین’ کی تو کچھ اورتشریحات ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ایک تجویز دیتے ہیں آپ ہدایات لے کر آئیں، آپ ہدایات لیکر بتائیں اپیل کاحق ملنا ہے یا نہیں، آپ کب تک ہدایات لیکر بتا سکتے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے پرسوں تک کا وقت دے دیں،

 کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

تحریک انصاف کے کارکن شرپسند عاشق خان کو گرفتار کیا تھا جو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھا، عاشق خان نے جلاؤ گھیراؤ کے دوران نہ صرف پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے بلکہ کارکنان کو حملے کے لئے بھی اکسایا، عاشق خان نے حملے کے لئے لوگوں کا کہا کہ میں کورکمانڈر ہاؤس کی جانب گامزن ہوں اس پر حملہ کریں، عاشق نے اعتراف کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا ہے حملے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہیں، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی تھی ہمارے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت کو ابھارا جاتا رہا ہمارے ذہنوں میں فوج کیلئے نفرت بھری گئی ۔ یہی سوچ ہمیں کورکمانڈر ہاؤس لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے

جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply