غریب گھرانے پربیماری آ جائے توبہت مشکل ہوجاتی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
باغی ٹوی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب والدہ کو کینسر ہوا تو گھر میں بہت پریشانی ہوئی،کینسر بہت مہنگا علاج ہے،مریض تو جاتا تھا گھر والے بھی تباہ ہوتے تھے،شوکت خانم اسپتال بنا تو میں نے غریب لوگوں کو وہاں علاج کرتے دیکھا،تب احساس ہوا ہمارا یہ حال ہے تو غریب کا کیا حال ہوگا،بیماری کے علاج کے لیے غریب مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں،غریب گھرانے پربیماری آ جائے توبہت مشکل ہوجاتی ہے ہم نے شوکت خانم کو بنایا جس سے غریب لوگ علاج کروا رہے ہیں والدہ کو کینسر کے چوتھے اسٹیج پر وطن واپس لایا.شوکت خانم اسپتال میں75فیصد مریضوں کا مفت علاج شروع کیا،پشاور میں ہم نے دوسرا شوکت خانم اسپتال شروع کیا کراچی میں سب سے بڑا شوکت خانم اسپتا ل بنے گا،شوکت خانم اسپتال کا سالانہ خرچہ 10ارب روپے ہے، غریبوں کے علاج پر 10ارب روپے سالانہ خرچہ آتا ہے کورونا کے دونوں میں 3مہینے اپوزیشن مجھے برا بھلا کہتا رہا،
پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کارڈ بانٹنے کا سلسلہ2019میں راجن پور سے شروع کیا،تقریباً 7 لاکھ فیملیز نے اس کارڈ کے ذریعے علاج کرایا،وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے صحت کی بہترین سہولت دی،وزیراعظم نے کہا کہ ہم لوگوں کی اجتماعی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اس طرح کے مشکل فیصلے بڑی سوچ رکھنے والے کرتے ہیں،آج پورے پنجاب کوصحت کارڈ ز ملنے جارہے ہیں،3 کروڑ فیملیز کو کارڈ ملے گا،اس سے قبل کسی نے صحت سے متعلق اس طرح نہیں سوچا،صحت کارڈ بانٹنے کا سلسلہ 2019 میں راجن پور سے شروع کیا ،
۔وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے،گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی وزیراعظم عمران خان نے کامیاب دورہ برطانیہ پر گورنر چوہدری محمد سرور کو سراہا ، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر ، وزرا اراکین پارلیمنٹ اور لارڈز سے سمیت ایک سو سے زائد شخصیات سے ملا سب نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے بیس سے زائد اراکین برطانوی اراکین پارلیمنٹ جلد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں برطانوی اراکین پارلیمنٹ بلین ٹری منصوبے اور کورنا وبا کے دوران پاکستانی اقدام کے بھی معتقد ہیں،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دی ہیں عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کوآگے جاتے دیکھا ،کسی بھی ملک میں قانون پر عمل نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے ،قانون پرعمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے ایک وقت تھا جب کہا جا رہا تھا پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے ،پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہمیں اتحادی کہا جاتا رہا اورپھر اتحادی پر حملے بھی ہوتے رہے ،ہمیں اپنا موقف دنیا بھرمیں اجاگرکرنے کا بہتر پلیٹ فارم میسر نہیں ہوا،اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے واقعات سے مغرب میں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہمارے تھنک ٹینکس ہوتے تو مجھے یقین ہے موقف اجاگرہوتا،امیر کے امیر اورغریب کے غریب ہونے سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے ،ملک میں انگریزی اردوزبان اورمدارس میں تعلیم دی جاتی ہے ،قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کوآگے بڑھنے سے روکتی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80ہزارجانوں کی قربانی دی، مسائل کے حل کیلئے ہمیں لیڈرشپ کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا،دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا کے ذمہ دارہم نہیں ہیں کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا مغرب میں تھنک ٹینکس کہتے تھے پاکستان خطرناک ملک ہے ہمارے ملک کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی کوئی بھی شخص آسانی سے پاکستا ن کے اچھے اور برے ہونے کی رائے دے دیتا ہے، اپنے ملک کی دفاع کے لیے بہتر انداز میں موقف اپنانے کی ضرورت ہے
صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا
تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط
پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان
صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ
صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف